ابنا: شامی عوام اور حکومت کے مخالف دہشت گردوں کے سربراہ معاذ الخطیب عنقریب اپوزیشن اتحاد سے مستعفی ہوجائیں گے ان کا استعفی آخری مراحل میں پہنچ گيا ہے۔ اپوزیشن اتحاد کے رکن مروان حجو نے اعلان کیا ہے کہ میں معاذ الخطیب کے استعفی کی تائيد کرتا ہوں ۔ واضح رہے کہ معاذ الخطیب نے حال ہی میں اپوزیشن میں وسیع پمیانے پر اختلافات کی وجہ سے استعفی دیدیا تھا لیکن ان کا استعفی قبول نہیں کیا گیا تھا لیکن اب استعفی قبول کرنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں معاذ الخطیب اور اس کے ساتھیوں نے شام عوام کو بہت نقاصن پہنچایا اور شامی عوام میں اب ان کی کوئي حیثیت باقی نہیں رہی شامی اپوزیشن اب امریکی ، سعودی ، قطری اور ترکی کی آلہ کار تنظیم بن کر رہ گئی ہے جس کے پاس اپنی کوئی سوچ اور فکر نہیں وہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی فکر پر چل رہی ہے۔
.......
/169